کابل ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آئندہ ہفتہ مقررہ اپنا دورہ واشنگٹن ملتوی کردیا ہے۔ افغانستان میں امریکہ کی طویل جنگ کے خاتمہ کے لئے وہ وہاں امریکہ۔ طالبان بات چیت کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔ یہ تبدیلی اس وقت رونما ہوئی جب طالبان سے مذاکرات کرنے والے امریکی قاصد زلمے خلیل زاد ایک فوری سمجھوتہ کے ضمن میں غیرمتوقع بات چیت کے لئے اچانک قطر واپس ہوگئے۔ خلیل زاد نے جمعہ کو کہا تھا کہ فوج کی واپسی کے لئے اصولی سمجھوتہ کو اب صرف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی منظوری کی ضرورت ہے۔ تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا ہیکہ اشرف غنی نے آیا یہ دورہ اچانک کیوں ملتوی کردیا۔
