افغان صوبہ خوست کے پولیس چیف بم دھماکے میں ہلاک

   

کابل ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے صوبہ خوست کے پولیس چیف ہلاک ہو گئے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی مغربی صوبے میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریشن میں شریک تھے، جب جمعرات کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔ دھماکے میں ان کے سیکرٹری اور محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ قبل ازیں خصوصی امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جمعرات کو بتایا تھا کہ تشدد میں کمی کے لیے انہوں نے طالبان سے بات چیت کی ہے۔