افغان صوبہ پکتیا میں طالبان کا حملہ، متعدد فوجی ہلاک

   

کابل ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان صوبے پکتیا کے آک ضلعے میں طالبان نے فوجی چوکیوں پر حملہ کر کے سکیورٹی فورسز کے کم از کم 14 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر آج جاری کردہ ایک پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ان کے بقول حملے میں دو جنگجو بھی مارے گئے۔