افغان صوبے بغلان میں آپریشن ، 6 طالبان ہلاک

   

بغلان: افغانستان کے صوبے بغلان میں آپریشن کے نتیجے میں 6 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان طالبان کو ہلاک کردیا، اس دوران 4 طالبان زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو اہم کارندے بھی شامل تھے۔بغلان پولیس چیف کے مطابق طالبان نے ہائی وے پر قبضہ کیا ہوا تھا جس کو چھڑانے کیلئے آپریشن کیا گیا اور اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی، آپریشن کے نتیجے میں طالبان پیچھے ہٹ گئے ہیں اور ہائی وے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔