کابل : 14 ڈسمبر ( ایجنسیز ) افغان طالبان حکومت کی بگرام ائیربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری سے متعلق پروپگنڈہ پر امریکی جریدے نے رپورٹ شائع کر دی۔امریکی جریدہ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد سے ثابت ہے کہ بگرام ائیربیس پر جنگی طیاروں اوربکتربند گاڑیوں کی تیاری میں حقیقت نہیں، طالبان رجیم نے ناکارہ طیاروں اور بکتربندگاڑیوں کو رنگ روغن کرکے رن وے پرکھڑا کر رکھا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبان نے بطورگمراہ کن پروپیگنڈا جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت اور فوجی پریڈز دکھائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ اس تشویش کو بڑھاتی ہیکہ حقیقت میں طالبان اپنی سکیورٹی ضروریات کے لیے بیقاعدہ گروپوں پر منحصر ہیں۔اگست 2021 میں امریکی انخلاکے دوران افغانستان میں 7.1 ارب ڈالرکے امریکی ہتھیار اور فوجی سازوسامان چھوڑا گیا تھا جو طالبان اور مختلف شدت پسند تنظیموں کے ہاتھ لگ گیا تھا۔
