کابل: افغان طالبان نے کہا ہیکہ وہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے بہ شرطیکہ حکومت طے شدہ معاہدہ کے تحت طالبان کے دیگر قیدیوں کو بھی رہا کر دے۔جمعرات کے روز طالبان پولیٹیکل بیورو کے ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت یرغمال بنائے گئے حکومتی عہدیداروں کو رہا کرنے پر تیار ہے مگر اس کیلئے حکومت کو جیلوں میںی ڈالے گئے 500 طالبان قیدیوں کو چھوڑنا ہوگا۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کی صورت میں (عید الاضحی) کے فورا بعد ہی افغان ۔ افغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ طالبان حکومت کی جیلوںی میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کے ساتھ ہی زیرحراست حکومتی اور سیکیورٹی عہدیداروں کو رہا کر دیں گے۔ طالبان اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر افغان حکومت کو 5،000 قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔