افغان عمل توقعات کے مطابق پیش رفت نہیں:امریکہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ افغان عمل میں توقعات کے مطابق تیزی سے پیش رفت نہیں ہو رہی۔ طالبان پرتشدد کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی سمجھوتہ بھی تاحال نہیں ہو سکا۔پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی تھنک ٹینک بروکنگ انسٹی ٹیوٹ میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ افغان امن عمل اپنے شیڈول سے پیچھے ہے۔ان کے بقول امریکہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے افغان حکومت اور طالبان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔