افغان عوام کو مدد کی فوری ضرورت

   

کابل : افغانستان میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کی خاطر پاکستان نے روسی اور امریکی سفارت کاروں کے ساتھ ایک اہم کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں طالبان کے افغانستان میں انسانی بحرانی المیے اور مہاجرین کے مسئلے پر گفتگو کی گئی۔ اس کانفرنس میں طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سمیت عالمی سطح پر افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس وسطی ایشیائی ملک کو دی جانے والی بین الاقوامی امداد بھی روکی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں زور دیا گیا کہ سیاسی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے افغان عوام کی مدد کی خاطر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔