افغان فوجی اڈے پرحملے کا ماسٹرمائنڈ ہلاک

   

کابل۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان سکیورٹی فورسیز نے رواں ہفتے مشرقی افغانستان میں فوجی اڈے پر خود کش بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو مار گرایا ہے ۔ یہ اطلاع چہارشنبہ کو نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) نے دی ۔وردک صوبے کے ضلع میدان شہرمیں منگل کی رات 11:12 بجے ایک ہوائی حملے میں نیشنل انٹلیجنس ایجنسی(خفیہ ایجنسی ) کے اڈے پرخود کش حملے کامنصوبہ بنانے والے طالبان کمانڈر نعمان سمیت سات جنگجو مارے گئے ۔ ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق دوشنبہ کوطالبان کے ایک خود کش حملے میں سکیورٹی دستے کے 36 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ، جن میں اکثریت خفیہ ایجنسی کے افراد کی تھی اور 58 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ دارالحکومت کابل کے مغرب میں 35 کلومیڑ، وردک صوبے کی راجدھانی میدان شہر میں افغان فوج نے فوجی اڈے کو نشانہ بنا کرہونے والے خود کش حملے کا بدلا لے لیا۔ ادھر طالبان نے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔