افغان فوجی مشن ختم ہو گیا ہے آسٹریلوی وزیر دفاع

   

سڈنی :آسٹریلوی وزیر دفاع پیٹر ڈوٹن نے تصدیق کر دی ہے کہ ان ملکی فوج کا افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں متعین تمام تر آسٹریلوی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا تھا۔ کینبرا حکومت نے اپریل میں امریکی منصوبے کے مطابق اعلان کیا تھا کہ رواں برس ستمبر تک افغان فوجی مشن ختم کر دیا جائے گا۔