افغان فوج نے طالبان کی قید سے 34 افراد کو آزاد کروایا

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق ملک کی خصوصی فوج نے شمالی بغلان صوبہ میں طالبان کی جانب سے چلائے جارہے ایک قیدخانے سے 34 افراد کو بچا لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق 17 شہریوں کو سیکوریٹی کے 17 ارکان اور 7 فوجیوں کو وہاں سے آزاد کرایا گیا۔ علاوہ ازیں سات پولیس اہلکار، تین انٹلیجنس ایجنٹس کو بھی آپریشن کے دوران آزاد کروایا گیا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ نے اس معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ طالبان نے جن افغانیوں کو قید کیا ہے ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے اور اذیتیں دی جارہی ہیں۔