افغان فوج نے پانچ دیہاتوں کوجنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرایا

   

میمنہ۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی فوج نے شمالی فریاب صوبے میں ایک مہم کے تحت کہسار ضلع کے پانچ دیہات کو جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور وہاں قانون کا نظام بحال کر دیافوج کی کارروائی میں تین جنگجو بھی ہلاک ہو گئے ۔صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فوج نے جمعہ کو یہ کارروائی کی اور ارجولوق، بعلبک، یکار باغ، ریگریٹین اور صوفی کلاں کوجنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم میں تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔طالبان نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔