افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

   

کابل: افغان فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی -7 ضلع حصارک سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھانے لگا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جس کے دوران ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔