افغان فوج کی جانی نقصان کو کم تر کرنے کی حکمت عملی

   

کابل : افغان فوج طالبان کے خلاف اپنی قوت کو مجتمع کر کے اہم شہروں کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ افغان اور امریکی حکام کے مطابق فوج کی کوشش ہے کہ وہ سرحدی گزرگاہوں اور گنجان آباد شہروں کو محفوظ بنائیں تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مختلف صوبائی دارالحکومتوں کی حفاظت پر تعینات فوج کو عددی قلت کا سامنا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن ستمبر تک افغان سے تمام امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا تھا کہ افغان فورسز ضلعی مراکز چھوڑ کر بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔