افغان فوج کی کارروائی میں آٹھ جنگجو ہلاک

   

کابل18جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر اور جنوبی صوبے ہیلمنڈ میں فوج نے مہم کے دوران آٹھ طالبانی جنگجوؤں کو مار گرایا۔ وزارت دفاع کے حوالے سے افغان میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ہیلمنڈ صوبے کے نہر سراج ضلع میں فوج کے ذریعہ کئے گئے فضائی حملے میں چھ طالبانی جنگجوؤں کی موت ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ چرکھ ضلع میں سلامتی دستوں کی کارروائی کے دوران طالبانی جنگجومارے گئے تھے اور دو دیگر جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کے ہتھیاروں کو تباہ کردیاگیاتھا۔