افغان فوج کی کارروائی میں 13شدت پسند ہلاک

   

میمنہ۔5 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ فریاب کے ضلع المار میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف فوج کی کارروائی میں 13شدت پسند مارے گئے ۔فوج کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع المار میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف مہم چلائی اور ان کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو برباد کردیا۔فوج کی اس کارروائی میں 13شدت پسند بھی مارے گئے۔خبررساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران کسی فوجی جوان کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔دوسری جانب طالبان گروپ نے مذکورہ بیان پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔