افغان فوج کی کارروائی میں 13 جنگجو ہلاک

   

کابل۔ افغانستان کے صوبہ قندھار اور ہلمند میں فوجی کارروائیوں میں 13 طالبانی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔منگل کے روز افغانستا کی وزارت دفاع نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں پیر کی رات فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے ۔ شام کو صوبہ ہلمند کے ضلع مارجہ میں سکیورٹی فورس کی گشتی دستے کے ساتھ جھڑپ میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔