افغان فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 30 طالبان جنگجو ہلاک

   

کابل: اتوار کے روز ملک کے شمال مغربی صوبہ بادغیس میں افغان سکیوریٹی دستے کے ساتھ جھڑپوں میں طالبان گروپ کے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صوبہ کے قائم مقام گورنر فیض محمد میرزادہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔مقامی حکام کے مطابق، یہ جھڑپیں گزشتہ رات صوبہ کے قادیس اور مقر اضلاع میں طالبان کے بڑے حملے کے بعد افغان سلامتی دستے کے خصوصی آپریشن کے دوران ہوئی ہیں۔میر زادہ نے بتایا کہ “جھڑپوں میں 30 باغی مارے گئے اور افغان فورس کے چھ جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں۔