افغان لڑائی سے سینکڑوں ہزار افراد بے گھر

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی لڑائی نے سینکڑوں ہزار لوگوں کو نقل مقام پر مجبور کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے جمعرات کو بتایا کہ جنگ سے تباہ حال ملک بھر میں انسانی بنیاد پر امداد فراہم کی جارہی ہے کیونکہ بے شمار لوگ جن میں بچوں کی اکثریت ہے بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے متعلقہ شعبہ کے مطابق 217,000 لوگوں کو 2019 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران لڑائی کی وجہ سے اپنے گھر دار چھوڑکر فرار ہونا پڑا۔ جنگ کی وجہ سے بے گھر ان لوگوں میں سے 58 فیصد بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ داخلی نقل مکانی کا یہ افغان مسئلہ عالمی برادری کیلئے بھی چیالنج ہے۔