افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان

   

اسلام آباد: اسلام آباد کی جانب سے ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلقات کی بہتری کے لئے پاکستان کی حکومت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان میں حکومت اور طالبان میں مذاکرات جلد شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کو با ضابطہ طور پر پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد کی جانب سے ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلقات کی بہتری کے لئے پاکستان کی حکومت کا یہ تازہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان میں حکومت اور طالبان میں مذاکرات شروع ہونے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق عبد اللہ عبد اللہ کے پاکستان کے دورے کے لئے تاریخوں کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان باہمی رضا مندی سے کیا جائے گا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے افغانستان کے لئے تعینات کردہ خصوصی مشیر محمد صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر نصر اللہ خان سے ملاقات کے بعد عبد اللہ عبد اللہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی طرف سے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہیں۔عبداللہ عبداللہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے قائم کردہ اعلیٰ کونسل کے سربراہ ہیں۔انہیں اس اعلیٰ کونسل کا سربراہ صدر اشرف غنی سے شراکت اقتدار کے معاہدے کے بعد بنایا گیا تھا۔