افغان مہاجرین کا رُخ ترکی سمیت کسی تیسرے ملک کی طرف نہیں موڑا:امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے افغان مہاجرین کے پس منظر میں کہا ہے کہ پناہ کا مطالبہ کرنے والے افراد کو محفوظ علاقوں میں بھیجنا یا وہاں جانے کی حوصلہ افزائی کرنا امریکی حکومت کی پالیسی نہیں ہے ۔امریکہ نے واضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ” افغان مہاجرین کا رُخ ترکی سمیت کسی بھی ملک کی طرف نہیں موڑا”۔امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں ملک کے افغان مہاجر پروگرام میں توسیع کرنے اور تیسرے ملک کے بارے میں جاری کئے گئے بیان پر ترکی کے ردعمل سے متعلق سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ” میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پناہ کا مطالبہ کرنے والے افراد کو محفوظ علاقوں میں بھیجنا یا وہاں جانے کی حوصلہ افزائی کرنا امریکہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے ۔ ہم نے کسی کو بھی ترکی سمیت کسی اور ملک کی طرف نہیں بھیجا۔