تہران:افغانستان کے وزیر خارجہ و طالبان کے سینیئر رہنما مولوی امیرخان متقی نے پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے سربراہ و سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود اور سابق گورنر ہرات اسماعیل خان سے ملاقات کی۔افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ایران میں ہیں جہاں دارالحکومت تہران میں ایرانی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی انہوں نے ملاقاتیں کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیرخارجہ نے تہران میں احمد مسعود اور سابق گورنر و کمانڈر اسماعیل خان سے اہم ملاقات کی ہے۔طالبان کا پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی دفاعی لائن توڑنے اور چیک پوسٹوں پر قبضے کا دعویٰ ہے۔افغان وزیرخارجہ نے بھی احمد مسعود سے ملاقات کی تصدیق کی۔