افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ ٔتاج محل منسوخ

   

آگرہ۔12 اکتوبر ( ایجنسیز) ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کو اتوار کی صبح 11 بجے کے قریب آگرہ پہنچنا تھا لیکن آخری لمحات میں ان کا یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ یہ جانکاری اے سی پی تاج سیکورٹی سید اریب احمد نے دی۔ منسوخی کی تصدیق ضلعی انتظامیہ کے پروٹوکول ڈپارٹمنٹ نے بھی کی۔افغان وزیر خارجہ امیر خان وزیر متقی کے آگرہ دورہ منسوخ کئے جانے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آپائی ہے۔متقی کے دورے کے مدنظر تاج محل کے احاطہ میں سخت سکیورٹی بندوبست کئے گئے تھے۔ انتظامیہ اور حکام امیر خان وزیر متقی کے دورے سے متعلق الرٹ پر تھے۔ حالانکہ عام سیاحوں کے تاج محل میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔