افغان پارلیمنٹ نے بجٹ 2021ء مسترد کردیا

   

کابل : افغان پارلیمنٹ نے مالی سال 2021 ء کا بجٹ بعض سنگین مسائل کی وجہ بتاتے ہوئے چہارشنبہ کو مسترد کردیا ہے ۔ مقامی نیوز ایجنسی نے کہا کہ قانون سازوں نے جو سوالات اُٹھائے ، ان میں 1,131 صوبائی پراجیکٹس کی عدم شمولیت، ایمرجنسی خدمات کیلئے 13 بلین افغانی کا الاٹمنٹ اور بعض دیگر فنڈس کیلئے عدم گنجائش شامل ہیں۔ بعض دیگر قانون سازوں نے الزام عائد کیا کہ بجٹ منصوبہ میں حکومت کو دی گئی تجاویز کے مطابق متعدد ضروری ترامیم نہیں کئے گئے ، اس لئے بجٹ مسترد کردیا گیا ہے۔


ارجنٹائن میں اسقاط حمل قانونی
بیونس آئرس : ارجنٹائن کی سینیٹ نے چہارشنہ کو ایک بل 38-29 کی اکثریت سے منظور کرلیا جو حمل کے 14 ویں ہفتہ تک اسقاط حمل کو قانونی حیثیت سے متعلق ہے۔ اب تک صرف ریپ یا حاملہ کی صحت کو خطرہ پر ہی اسقاط حمل کی اجازت تھی۔