افغان پناہ گزینوں کیلئے امریکہ میں مواقع اور مسائل یکساں

   

کابل ۔ افغانستان میں بگڑتے ہوئے حالات کے مد نظر امریکہ نے افغان شہریوں کے لیے سیاسی پناہ سے متعلق اپنے پروگرام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ایسے تمام افغان شہری، جنہوں نے افغانستان متعین امریکی فوج یا سفارت کاروں سے تعاون کیا ہے، ان کے لیے امریکہ میں پناہ کے مواقع اب بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے پیر کو بتایا کہ اس تازہ پیشرفت کے تناظر میں کئی اور افغان شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو سکیں گے تاہم کوئی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ ایسے افراد کی مدد کے لیے بنائے گئے گروپ ’انٹر ایکشن‘ نے پناہ کے مراحل اور طریقہ کار پر تنقید کی ہے جبکہ دیگر ریلیف ایجنسیوں نے بھی اس ضمن میں انتظامی مسائل کا تذکرہ کیا ہے۔