افغان پولیس کیساتھ تصادم،15 طالبان جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل:افغانستان کے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے مضافات میں پولیس کے ایک ٹھکانے کو کارسے بم دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم 15 جنگجو ہلاک ہوگئے اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت 26 دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس چیف حکمت اللہ کوچی نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ طالبان جنگجوؤں نے آج صبح قلات شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر مضافاتی نورک علاقے میں پولیس کے ٹھکانے کے قریب بارود سے بھری فوجی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس سے ان کی جھڑپ ہوئی۔ اس تصادم میں 15 جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔تصادم میں 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں اور صورتحال ابھی قابو میں ہے ۔طالبان گروپ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں دیاہے ۔