نئی دہلی 10 ڈسمبر (ایجنسیز) ہندوستانی بیٹر 14 سالہ ویبھو سوریاونشی آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ انہیں گزشتہ سیزن کی نیلامی میں فروخت کیا گیا تھا۔ اب ان کے بعد، آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں ایک اورکھلاڑی ہے جس کی عمر زیادہ نہیں ہے۔ درحقیقت وہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں داخل ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ جس کھلاڑی کی ہم بات کر رہے ہیں وہ ہے وحید اللہ زدران ہیں۔ یہ افغان کرکٹر16 دسمبر 2025 کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ وہ نیلامی میں شامل ہونے والے350 کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر بن گئے؟ افغانستان سے تعلق رکھنے والے واحد اللہ زدران کی عمر محض18 سال سے زیادہ ہے۔ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دن ان کی عمر محض 18 سال اور31 دن ہوگی۔ اس عمر میں وہ نیلامی میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر ہوں گے اور توجہ کا مرکز ہوں گے۔
ورلڈکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کی راہ ہموار ہونے لگی
نئی چندی گڑھ،10 دسمبر (پی ٹی آئی ) آسٹریلیا کے خلاف آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جیتیش شرما کو آزمانا شاید ایک تجربہ محسوس ہوا ہو لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں سنجو سیمسن پر ان کی ترجیح نے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم مینجمنٹ کی سوچ پوری طرح واضح کردی ہے۔ ٹیم انتظامیہ پر یہ الزام نہیں لگایا جا سکتا کہ اس نے ایک ایسے وکٹ کیپر بیٹرکو ترجیح دی جو مخصوص طور پر نچلے نمبر پر فنشر کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ سنجو سیمسن کوئی غلطی کے بغیر ہی اوپننگ سے باہر ہوئے ، جب شبمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ اس کے بعد سے وہ مستقل طور پر پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
