افغان یونیورسٹیوں سے طلبہ غائب

   

کابل : طالبان کی جانب سے تعلیمی اداروں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد دارالحکومت کابل کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن کابل کی یونیورسٹیوں میں پروفیسر اور طلبہ انتہائی کم تعداد میں موجود تھے۔طالبان نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت چند شرائط کی بنیاد پر دی ہے جن کے تحت عبایہ پہننا لازمی ہے جبکہ کلاس رومز میں خواتین اور مرد طلبہ کیلئے علیحدہ بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔کابل میں غرجستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نور علی رحمانی نے تقریباً خالی کیمپس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے طلبہ یہ (پابندیاں) قبول نہیں کرتے اور ہمیں یونیورسٹی بند کرنی پڑے گی۔‘