کابل : کم از کم 2 افراد ہلاک اور 6 اساتذہ زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم بندوق برداروں نے یونیورسٹی بس پر جو افغانستان کے صوبہ بغلان سے جمعہ کے دن روانہ ہوئی تھی، فائرنگ کردی۔ یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت پل قمری کے قریب صبح 8 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ مہلوکین میں بس ڈرائیور اور یونیورسٹی کا ایک ملازم شامل ہے۔
