کابل : افغانستان اور ایران کے درمیان سرحد کے قریب درجنوں آئل اور گیس ٹینکروں کو آگ لگ گئی۔ اس دوران ہفتہ کے روز افغان صوبے ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں واقع ایک کسٹمز چیک پوسٹ پر دو سو سے زائد ٹینکر دھماکے سے پھٹ گئے۔ اس واقعہ میں کم از کم 60افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آتش زدگی کے دوران دھماکوں ے سے پھٹ جانے والے ان ٹینکروں میں لاکھوں ڈالر مالیت کا تیل اور گیس لدے ہوئے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جانے کے باعث فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔