وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ‘من کی بات’ میں ملکھا سنگھ کو یاد کیا اور اولمپک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے ساتھ ہی ، شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ یہ سمجھنے میں غلطی نہ کریں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس اپنی شکل بدلتا ہے ، لہذا اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق تمام پروٹوکول کی پیروی کریں اور ویکسین لگوائیں وزیر اعظم نے ویکسین سے متعلق لوگوں کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ الجھن میں نہ پڑیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔