سنجے دت کی بیٹی تریشالا نے ایسی افواہوں کی تردید کردی ہے کہ وہ اپنے والد سے ناراض ہے اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ ایک پرستار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تریشالا نے تحریر کیا کہ برائے مہربانی ہر چیز پر یقین نہ کریں جو چھوٹے فلمی اخباروں میں لکھی جاتی ہے۔ ’’میں نہیں جانتی کہ یہ خبر کہاں سے اور کس نے پھیلائی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے اور یہ سچ نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے والد کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر بھی کیا۔