افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

   

اوریا۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع اوریا میں واٹس ایپ کے ذریعہ افواہ پھیلانے اور سرکاری کاموں میں روکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک مبینہ میڈیا نمائندے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایاکہ قصبہ اننترام باشندہ شیلندر سنگھ نے پانچ اپریل کو اپنی ایک پوسٹ میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کی تھی۔