افواہ :کروناوائرس کے 20 ہزار مریضوں کو ہلاک کرنے عدالت سے منظوری کیلئے چین کی اپیل

,

   

بیجنگ ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کروناوائرس سے متاثرہ 20 ہزار مریضوں کو ہلاک کرنے کی اجازت دینے عدالت سے اپیل کی جانے سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے ۔ وائرل ہونے والی یہ خبر دراصل گمراہ کن خبریں پھیلانے والے ویب سائیٹ نے جاری کیا ہے ۔ یہ ویب سائیٹ جھوٹی اور غلط خبریں پھیلاتا ہے ۔ اے بی ٹی سی ویب سائیٹ پر آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی سپریم کورٹ سے حکومت چین نے اپیل کی ہے کہ کروناوائرس سے متاثرہ 20 ہزار مریضوں کو اجتماعی طور پر ہلاک کرنے کی اجازت دی جائے ۔ یہ وائرس چین میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔