حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) راجستھان سے حیدرآباد افیون منتقل کرنے والی بین ریاستی ٹولی کا پولیس نے پردہ فاش اور تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایگل ٹیم نے 17 لاکھ روپئے مالیتی افیون کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مقدار 3.4 کیلو گرام بتائی گئی ہے ۔ایگل ٹیم کے مطابق 43 سالہ سلوارام بشنوئی 38 سالہ باپورام و 41 سالہ لاورم بشنوئی ساکنان جالور راجستھان کو گرفتار کرلیا ۔ ایگل ٹیم کو 45 دن پہلے ایک اطلاع ملی تھی اور ایگل ٹیم نے اس اطلاع پر کافی محنت کرتے ہوئے اس معاملہ کو حل کرلیا ۔ع