اقامتی اسکولس سوسائٹی کے عہدیداروں کوہائی کورٹ کی توہین عدالت نوٹس

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس پی کارتک ریڈی نے اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائٹی اور اس کے پرنسپل سکریٹری کو توہین عدالت مقدمہ میں نوٹس جاری کی ہے۔ سوسائٹی کے پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس نے سوسائٹی اور حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ جسٹس پی کارتک ریڈی نے 24 اساتذہ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ہائی کورٹ عبوری احکامات کی خلاف ورزی کرکے تبادلوں کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں سنگل جج نے اساتذہ کے تبادلوں میں کامن میرٹ لسٹ اور سنیاریٹی کو نظرانداز کرنے کی شکایت پر ٹمریز کے حکام کو جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود ٹمریز کے عہدیدار من مانی انداز میں تبادلوں کا عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔1