اقامتی اسکولس میں تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

ڈگری و جونیئر کالجس کی 2,876 جائیدادوں کیلئے پہلے گھنٹے میں 10 ہزار سے زیادہ درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست نیوز) اقامتی اسکولس میں ڈگری و جونیئر لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا اور پیر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ پہلے دن ایک گھنٹہ میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتی ریسیڈینشل سوسائٹیز کے حدود میں تددریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ دوسرے زمرہ میں جملہ 9231 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ ریسیڈینشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ رکروٹمنٹ بورڈ (ٹرب) نے پہلے ہی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں ڈی ایل ، جے ایل ، پی ڈی لائبرین جملہ 2876 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 17 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ ملٹی زون ۔1 اور ملٹی زون۔2 میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈگری کی جائیدادوں کیلئے یو جی سی کے قواعد کے مطابق تدریسی سبجکٹس میں 55 فیصد ما رکس کا قاعدہ لاگو کیا گیا ہے۔ نیٹ / سیٹ کی اہلیت لازمی ہے۔جونیئر لکچررس کیلئے متعلقہ مضمون میں بی ایڈ کے ساتھ پی جی ہونا بھی ضروری ہے۔ ٹرب کی ویب سائیٹ پر فیس کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔ عہدیداروں کو ان جائیدادوں کیلئے آن لائین تین لاکھ درخواستیں وصول ہونے کی توقع ہے۔ن