1718 جائیدادیں خواتین کیلئے مختص، 24 مئی تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت
حیدرآباد۔25۔اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولس میں 2,205 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں 1,276 پوسٹ گریجویشن ٹیچرس (پی جی ٹی) جائیدادیں اسکول لائبریرین کی 434 ، فزیکیل ڈائرکٹر کی 275 ، آرٹ ٹیچرکی 132 ، کرافٹ ٹیچر کی 132 جائیدادوں پر تقررات کیلئے جامع تفصیلات کے ستاھ تلنگانہ ریذیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن ریکروٹمنٹ بورڈ (TRIB) نے ایک بیا جاری کیا ہے ۔ 24 مئی تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 17 اپریل کو ہی جونیئر اور ڈگری کالجس میں 2876 جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ جملہ 2,205 جائیدادوں میں 76 فیصد یعنی 1718 جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ پی جی ٹی کی 1276 جائیدادیں ہیں جس میں 966 جائیدادیں خواتین ک یلئے جنرل زمرہ میں 310 جائیدادیں مختص کی گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر 399 جائیدادیں ، بی سی ریسیڈینشل میں پر کی جارہی ہیں۔ جنرل میں 178 جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ 132 آرٹ ٹیچر جائدیادوں 84 فیصد خواتین 112 اور 15فیصد جنرل زمرے میں 1201 ریزرو کیا گیا ہے ۔ 88 کرافٹ ٹیچر جائیدادوں میں خواتین کیلئے 78 جنرل زمرے میں 10 جائیدادیں پائی جاتی ہیں ۔ اسکول لائبریرین کی 6434 جائیدادوں میں خواتین کیلئے 332 اور جنرل زمرے میں 102 مختص کی گئی ہیں۔ 275 اسکول فزیکل ڈائرکٹر جائیدادوں میں سے 230 خواتین کیلئے جنرل زمرے میں 45 جائیدادیں مختص کی گئی ہیں ۔ ابھی تک جونیئر اور ڈگری جائیدادوں کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 80 فیصد جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ پی جی ٹی ، آرٹ ، کرافٹ جائیدادوں پر تقررات کے ساتھ124 میوزک ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹفیکیشن جاری ہونے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ن