اقامتی اسکولس میں 4006 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری

   

75 فیصد جائیدادیں خواتین کیلئے مختص ، ٹمریز کی 594 جائیدادیں شامل ، 27 مئی تک درخواستوں کی قبولی
حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولس میں تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر ( بی بی ٹی ) کی 4006 جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں اقلیتی اقامتی اسکولس کی 594 جائیدادیں شامل ہیں ۔ تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریکووٹمنٹ بورڈ ( ٹی آر آئی بی ) نے کہا کہ نصاب کے لحاظ سے اور زون کی سطح پر امیدواروں کے انتخاب کے عمل وغیرہ کی تمام تفصیلات آج بروز جمعہ سے ویب سائیٹ www.treirb.telangana.gov.in پر دستیاب کرائی گئی ہے ۔ 27 مئی تک درخوساتیں قبول کی جائیں گی ۔ 4006 ٹی جی ٹی جائیدادوں میں 3011، (75.17) فیصد جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ ماباقی 995 ، (24.83) فیصد جائیدادیں مردوں کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ تلنگانہ حکومت نے تمام اقامتی اسکولس میں 11,687 جائیدادوں کو منظوری دی ہے ۔ جس میں 10,675 تدریسی جائیدادیں اور ماباقی 1012 غیر تدریسی جائیدادیں ہیں ۔ حکومت نے تدریسی عملہ کی جائیدادیں پر تقررات کا عمل تلنگانہ ریزڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ غیر تدریسی جائیدداوں میں اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں پر میڈیکل ریکورٹمنٹ بورڈ تقررات کرے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں 594 کے منجملہ 448 جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ ن