حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقامتی تعلیمی اداروں میں 6200 پارٹ ٹائم ٹیچرس اور دیگر عملہ کی خدمات ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا ۔ پارٹ ٹائم ٹیچرس کے مسلسل احتجاج کے بعد حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کے سینئر عہدیداروں نے آن لائین زوم اجلاس منعقد کرتے ہوئے پارٹ ٹائم ٹیچرس کی خدمات کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ تعلیمی اداروں میں منظورہ جائیدادوں پر خدمات انجام دینے والی پارٹ ٹائم ٹیچرس کی سرویسز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ووکیشنل ٹیچرس کی برقراری کا بھی حکومت نے فیصلہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ برقراری کے سلسلہ میں زبانی احکامات جاری کئے گئے اور تحریری ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اقامتی اسکولوں کے پارٹ ٹائم ٹیچرس نے احتجاج کرکے خدمات سے برطرفی کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔ 1