نارائن پیٹ ۔ شہر نارائن پیٹ کے مضافات لال پہاڑی کے پاس واقع رہائشی اسکول برائے طالبات میں ضلعی لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے ایک قانونی شعور بیداری مہم کا اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔حکومت ہند کی جانب سے ترقی پسند و آزاد ہندوستان کے 75 سال اور اس کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کی یاد میں ملک میں آزادی کا امرت مہااتسو منایا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت قومی قانونی خدماتی اتھاریٹی کی جانب سے ملک بھر میں 2 اکتوبر سے 14 نومبر تک قانونی شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں منعقد کردہ پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی پرنسپال ضلعی جج محترمہ پریموتی، صدر ضلع قانونی خدمات اتھاریٹی محترمہ سندھیا رانی ، سینئر سیول جج محترمہ آر ایم سبّا ولّی ،جونیر سیول جج ایم راجیندر نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے جج پریموتی نے طالبات و شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے قوانین، خواتین کے قوانین و حقوق کے متعلق با شعور رہنے اور معلومات رکھنے کی اہمیت و افادیت بیان کیا،اس موقع پر دیگر مہمانان نے بھی خطاب کرتے ہوے مفت قانونی خدمات کی متعلق شعور بیداری کی۔مزید اس پروگرام میں صدر نشین بار اسوسی ایشن نارائن پیٹ نے اس قانونی شعور بیداری مہم کے دوران نارائن پیٹ کے وکلاء کی خدمات کا ذکر کرتے ہوے ان کی خدمات کو سراہا، جبکہ جناب عبدالسلیم سینئر ایڈوکیٹ و معتمد بار اسوسی ایشن نارائن پیٹ نے اس پروگرام کی نظامت کی،اس پروگرام میں ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا آپی ایس ،ڈسٹرکٹ ویلفر آفیسروینو گوپال،ڈی ایس پی مدھو سدھن ،سینئر وکلا نندو ناماجی،لکشمی پتی گوڈ،جی رگھو ویر کے علاوہ جونیر وکلا راج شیکھر،فیض احمد تاچی ،سریکانت کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھے۔
