اقامتی اسکول کے احاطہ میں حادثہ ،دسویں کا طالب علم فوت

   

مدہول /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدہول میں آج ایک حادثہ میںنوجوان لڑکے کی موت واقع ہوگئی تفصیلات کے مطابق مصیب محی الدین ولد اقبال محی الدین عمر 15 سال جماعت دہم آج صبح دس بجے اپنے بھائیوں کے ہمراہ تلنگانہ ریسڈیشنل ہاسٹل میں انڈے فراہم کر نے کے بعد واپس رہا تھا ۔تب ہی اسکولی احاطے میں ٹرالی آٹو بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گیا ۔ جس کے سبب مصیب محی الدین کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع عام ہو تے ہی عوام کا اژدھام جائے واقع پر جمع ہوگیا اور نوجوان لڑکے کی موت پر غم کی لہر دوڑ گئی اور لوگ افسوس کر تے ہوئے دیکھے گے مد ہول سب انسپکٹر پر بھا کر ریڈی نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے ایک کیس درج رجسٹر کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا بعد ازاں نعش کو ورثہ کے حوالے کیا ۔بعد نما ز عصر جا مع مسجد مدہول میں نما ز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی مزید تفصیلات کیلئے اقبال محی الدین کے سیل نمبر 9177884523 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔