حیدرآباد۔/25 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں حکومت کے اقامتی تعلیمی اداروں میں 9210 جائیدادوں پر تقررات کیلئے یکم اگسٹ تا 23 اگسٹ آن لائن امتحانات منعقد کئے جائیں گے جس کیلئے ہال ٹکٹس کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ہال ٹکٹ ویب سائیٹ https://treirb.telangana.gov.in پر دستیاب ہیں۔ دیگر عہدوں سے متعلق امتحانات کے ہال ٹکٹ متعاقب تاریخوں میں دستیاب رہیں گے۔ ریکروٹمنٹ بورڈ نے 9210 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 9 علحدہ نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ ریاست بھر میں 2.63 لاکھ سے زائد درخواستیں داخل کی گئیں۔ ایک عہدہ کیلئے کم از کم 29 امیدوار دوڑ میں ہیں۔ امتحانات جملہ 3 سیشن میں منعقد ہوں گے۔