ون ٹائم رجسٹریشن اور درخواستوں کے ادخال کیلئے علحدہ سرور متعارف
حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) اقامتی تعلیمی اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے سافٹ ویر مسائل سے امیدواروں کو درخواستیں داخل کرنے میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ امیدواروں کی شکایت اور میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد ریکروٹمنٹ بورڈ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ تقررات کیلئے بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ سافٹ ویر میں چند ترمیمات کی گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد 17 اپریل سے ون ٹائم رجسٹریشن اور درخواستوں کے ادخال میں تکنیکی مسائل پیدا ہوگئے ۔ او ٹی آر رجسٹریشن میں بھی دشواریاں پیش آنے سے امیدواروں میں الجھن اور بے چینی پیدا ہوگئی تھی ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے او ٹی ار اور درخواستوں کیلئے موجود ایک ہی سرور کو تبدیل کرتے ہوئے ون ٹائم رجسٹریشن اور درخواستوں کے ادخال کیلئے علحدہ علحدہ دو سرور کو متعارف کر رہا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تازہ تبدیلی سے امیدواروں کیلئے جو تکنیکی مسائل تھے وہ بڑی حد تک دور ہو گئے ہیں ۔ ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درخواستوں کی وصولی کیلئے سافٹ ویر کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ تاحال 20.400 او ٹی آر کا اندراج ہوا ہے ۔ ساتھ ہی جونئیر و ڈگری لکچررس کی جائیدادوں کیلئے جملہ 1350 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ ن