یکم تا 23 اگست تک امتحانات، 9231 جائیدادوں کیلئے 2,63,045 درخواستیں ادخال
حیدرآباد ۔ 16 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ نے اقامتی اسکولس میں تقررات کیلئے یکم تا 23 اگست تک آن لائن میں تحریری امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ایک دو دن میں جائیدادوں کی بنیادوں پر تاریخوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ڈی ایل، جے ایل، پی جی ٹی، کے بعد فزیکل ڈائرکٹر، آرٹ اینڈ کرافٹ، ٹی بی ٹی جائیدادوں کے امتحانات کی تواریخ کو قطعیت دی جائے گی۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی اقامتی اسکولس میں پی جی ٹی کی 1,27,6 ٹی جی ٹی کی 4020، جے ایل، ڈی ایل، پی ڈی پی 2876 ٹی جی ٹی اسکول لائبریرین کی 434 اسکول پی ڈی کی 275 آرٹ اینڈ کرافٹ کی 226 میوزک ٹیچر کی 124 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گذشتہ ماہ 27 مئی سے درخواستیں وصول کی گئی۔ جملہ 9231 جائیدادوں کیلئے جملہ 2,63,045 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے اقامتی تعلیمی اداروں میں تقررات کیلئے بڑے پیمانے پر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان تقررات کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ واضح رہیکہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ملتویہ امتحانات کے انعقاد کیلئے ری شیڈول جاری کیا ہے۔ اس تناظر میں دونوں امتحانات کی تواریخ میں کوئی ٹکراؤ نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ قومی و ریاستی سطح کے مسابقتی امتحانات کی تواریخ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ کا بہت جلد ایک اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔ن