اقامتی جونیر کالجس کے 60 طلبہ نیٹ میں کوالیفائی

   

۔ 7 ٹاپ رینکرس میں مسرت کی لہر، وزیر اقلیتی بہبود و دیگر کی مبارکباد

حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اقامتی جونیر کالجس کے 60 طلباء قومی اہلیت و انٹرنس ٹسٹ
UG-2021 (NEET) می
ں کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 جونیر کالجس سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو طویل مدتی کوچنگ دی گئی تھی اور تمام تر سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے جس کے نتیجہ میں یہ طلبہ
NEET-2021
میں کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ ان میں سے 7 ٹاپ رینکرس میں امان اللہ اسرار( بارکس جونیر کالج ) ، ولی الدین اویس ( کاماریڈی جونیر کالج )، سمرا خاتون ( نلگنڈہ جونیر کالج )، طہورا مسعود (ابراہیم پٹنم جونیر کالج ) ، محبوب حسین (ونپرتی جونیر کالج )، محمد فیروز خاں ( سنگاریڈی جونیر کالج ) اور سیف الدین (حیات نگر جونیر کالج ) شامل ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور اقامتی اسکول سوسائٹی کے صدر اے کے خاں نے بہتر مظاہرہ پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ کوالیفائی طلبہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کورونا وباء کے باوجود اساتذہ اور پرنسپلس کی مساعی کو سراہا۔ بی شفیع اللہ نے کہا کہ یہ لمحات اقامتی اسکول سوسائٹی کیلئے یادگار ہیں۔ سوسائٹی سے وابستہ طلبہ جاریہ سال میڈیکل کالجس میں داخلہ لے سکتے ہیں اور ان طلبہ کا تعلق دور دراز کے دیہاتوں سے ہے۔ نیٹ میں کوالیفائی ہونے والے محمد ولی الدین اویس نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور والدہ بیڑی ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے نیٹ میں کوالیفائی ہونے اور ایم بی بی ایس میں داخلہ کے ذریعہ ڈاکٹر بننے کے خواب کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوچنگ کی فراہمی کے سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور اقامتی اسکول سوسائٹی کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا۔ر