اقامہ فیس میں کمی اور جرمانے معاف کرنے کی تجویز

   

دبئی۔دبئی ایوان تجارت نے اقامہ فیس میں کمی،جرمانوں کی منسوحی، ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 2 فیصداور بجلی و پانی بل میں پچاس فیصد کمی کی تجویز دی ہے۔ دبئی ایوان صنعت و تجارت نے تجویزدی کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا تو دو فیصد تک کم کردیا جائے یا ٹیکس کی ادائیگی 2020 کے ا?خر تک ملتوی کردی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان تجارت نے موجودہ مرحلے کیلیے تعمیری اقتصادی ا سکیمیں تیار کرنے کے لیے وسیع البنیاد اقتصادی کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایوان نے کہاہے کہ کسٹم ڈیوٹی نیز پانی، بجلی و خدمات فیس 2020 کے ا?خر تک 50 فیصد تک کم کردی جائیں۔دبئی ایوان صنعت و تجارت نے خانگی اداروں کی طرف سے موجودہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے 15 تجاویز شیخ احمد بن سعد آل مکتوم کو پیش کی ہیں۔ وہ دبئی کونسل میں معاشی دھارے کی اصلاح پر مامور ادارے کے سربراہ ہیں۔دبئی ایوان تجارت نے جو تجاویز پیش کی ہیں ان میں اہم ترین یہ ہیں۔سرکاری ادارے اور اس کے ماتحت کمپنیاں ٹھیکے داروں، سامان درآمد کرنے والے تاجروں اورمستحق افراد کو مقررہ بجٹ کی قسطیں جلد از جلد ادا کریں۔حد سے زیادہ غیر ملکی عملے کو وطن واپس بھجوانے میں کمپنیوں کی مدد کی جائے۔ غیر ملکی ورکرز کی بے دخلی کے اخراجات کے لیے فنڈ فراہم کیے جائیں۔تجارتی لائسنوں کے اجرا اور توسیع کی فیس 2020 تک یا تو منسوخ کردی جائے یا پچاس فیصد تک کم کردی جائے۔دبئی میں کام کرنے والے تمام اداروں پر مقرر مارکیٹ فیس 2.5 فیصد 2020 کے آخر تک معطل کردی جائے۔کسٹم ڈیوٹی 2020 کے ْآخر تک 50 فیصد تک کم کردی جائے۔پانی بجلی اور خدمات فیس 50 فیصد تک کم کردی جائے۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرکے یا تو دو فیصد کردیا جائے یا ادائیگی 2020 کے آخر تک ملتوی کردی جائے اور کمپنیوں کی کیش پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اس حوالے سے تمام جرمانے ختم کردیے جائیں۔