اقبال مرچی منی لانڈرنگ کیس راج کندرا ای ڈی کے روبرو حاضر

   

ممبئی ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بزنس مین راج کندرا، گینگسٹر اقبال مرچی مرحوم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کے سلسلہ میں افورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ حاضر ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے راج کندرا کو 4 نومبر کو حاضر ہونے کیلئے کہا گیا تھا، تاہم کچھ مصروفیات کے باعث وہ آج دن میں 11 بجے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت راج کندرا کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ قانون کے تحت اس کیس کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ای ڈی کی جانب سے راج کندرا کی مبینہ طور پر رنجیت بندرا اور ایک کمپنی بستیئن ہاسپٹالیٹی سے ہوئی۔ معاملت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان کے درمیان تجارتی معاملت کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں راج کندرا کو طلب کیا گیا ۔ کچھ عرصہ قبل اس کیس کے سلسلہ میں بندرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔