اقتدار پر آنے کے بعد کشمیر سے 370دفعہ کو ہٹائیں گے، فوج پر پتھر مارنے والوں پر بمباری کریں گے ۔ پروین توگاڑیہ

,

   

جمو ں وکشمیر : ہندوستان نرمان دل ( ایچ این ڈی ) کے قومی صدر پرین توگڑیا نے کہا کہ ان کی جماعت برسراقتدار آنے کے بعد وادی کشمیر میں فوج پر پتھراؤ کرنے والوں پر کارپٹ بمباری کروائے گی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ریاست کشمیر کو خصوصی پوزیشن دینے والی دفعہ 370اور دفعہ 35اے کو ہٹادے گی ۔ جمو ں پارلیمانی نشست کے ایچ این ڈی امیدوار سشیل کمار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لئے جمو ں میں دوروزہ دورہ کے دوران پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دیش میں ہندوؤں کی عزت ووقار کوبحال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوج پر پتھرمارنے والو ں پر کارپٹ بمباری کرنے کا حکم دیں گے ۔ توگاڑیہ ن مزید کہا کہ ہم ایودھیا میں رام مندر بنائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی برسر اقتدار آنے کے بعد نوجوانو ں کو روزگار ، کسانو ں کو فصل کے دام دے گی اور پاکستان کو گھٹنو ں پرلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک میں کہیں بھی مودی لہر نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں پچھلے چودہ صدیو ں سے ہندو استحصال کا شکار ہیں ۔ انہیں تحفظ کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحفظ دینے کیلئے بی جے پی کھڑی تھی لیکن وہ کانگریس کی بی ٹیم بن گئی ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نہ رام مندر بنایا ، نہ پاکستان کو گھٹنو ں کے بل لایا ، نہ کشمیر کے ہندوؤں کے بسایا ، نہ کشمیر میں امن کو یقینی بنایا ، نہ دفعہ ۳۷۰؍ کو ہٹایا او رنہ نوجوانوں کوروزگار دیا۔