انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ یعنی ای ڈی نے کل شام منی لانڈرنگ کے الزام میں کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کے بڑے لیڈرڈی کے شیو کمار کو دہلی سے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ اس گرفتاری کے تعلق سے ای ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ شیو کمار سوالوں کا جواب نہیں دے رہے تھے اور پوچھ تاچھ میں ہمارا تعاون نہیں کر رہے تھے ۔ شیو کمار اور ان کے حامیوں کو اس کا اندازہ پہلے ہی ہو چکا تھا کہ ای ڈی شیو کمار کو گرفتار کر سکتی ہے اس لئے انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہی شیو کمار دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔
اپنی گرفتاری کے بعد شیو کمار نے بی جے پی پر بدلے کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ میں بی جے پی کو اپنے مشن میں کامیاب ہونے کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاست پر مبنی ہے اور بی جے پی بدلے کی سیاست کر رہی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور خدا اور عدلیہ پر ان کا پور ا اعتماد ہے۔
کانگریس نے شیو کمار کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے اعلی رہنماؤ کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ان کے ساتھ بدلے کی سیاست کی جا رہی ہے ۔کانگریس نے کہا ہے کہ ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری مودی حکومت کی اپنی ناکام پالیسیوں اور خراب معیشت سے عوام کی توجہ ہٹانے اور گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کو بے روزگاری اور بد حال معیشت سے توجہ ہٹانے کی ایک چال بتایا ہے۔ دوسری جانب ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست غصہ ہے اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ای ڈی دفتر کے باہر ہنگامہ بھی کیا ۔کرناٹک کانگریس نے اس گرفتاری کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے ۔
کانگریس کے کارکنان نے جگہ جگہ مودی اور امت شاہ کے پتلے جلائے ہیں، اور بسوں کے ائینہ بھی توڑ دیے ہیں۔
I congratulate my BJP friends for finally being successful in their mission of arresting me.
The IT and ED cases against me are politically motivated and I am a victim of BJP's politics of vengeance and vendetta.
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) September 3, 2019
I appeal to my party cadre, supporters and well-wishers to not be disheartened as I have done nothing illegal.
I have full faith in God & in our country's Judiciary and am very confident that I will emerge victorious both legally and politically against this vendetta politics.
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) September 3, 2019
We strongly condemn the high-handed tactics & vendetta politics being deployed against Congress leaders. The arrest of Shri @DKShivakumar is yet another attempt by the govt to distract the public from their failed policies & the sorry state of the economy.#BJPVendettaPolitics
— Congress (@INCIndia) September 3, 2019
उर्वरक,ऑटोमोबाइल,टेक्सटाइल व रिफाइनरी सभी बेरोजगारी की मार से जूझ रहे है।
इन सबसे देश का ध्यान भटकाने के लिए आए दिन कांग्रेस के नेताओ पर झूठे व बदले की भावना से प्रेरित मुकदमे बनाए जा रहे है।
डी.के शिवकुमार जी की गिरफ्तारी भी बदले की आग से धधकती हुई BJP की ऐसी ही कार्यवाही है! pic.twitter.com/z6Yj6uE0Be
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) September 3, 2019